ہفتہ, جنوری 24, 2026
تازہ ترینچین کی شمال مغربی بندرگاہ ہورگوس سے سال 2025 میں ساڑھے چار...

چین کی شمال مغربی بندرگاہ ہورگوس سے سال 2025 میں ساڑھے چار لاکھ گاڑیوں کی ریکارڈ برآمد

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار خطے میں واقع چین کی سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ہورگوس پورٹ پر سال 2025 میں گاڑیوں کی برآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

ہورگوس کسٹمز کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اس بندرگاہ کے ذریعے چار لاکھ پچاس ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں جو سالانہ بنیاد پر 6 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اس وقت اوسطاً ایک ہزار سے زائد گاڑیاں روزانہ اس بندرگاہ سے باہر بھیجی جا رہی ہیں۔

قازقستان سے متصل یہ بندرگاہ چینی گاڑیوں خاص طور پر نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کے لئے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کا ایک ’’سنہری راستہ‘‘ بن چکی ہے۔ کسٹمز کے مطابق چین کی نئی توانائی والی  گاڑیاں برآمدات میں اضافے کا اہم محرک بن چکی ہیں اور اپنی تکنیکی برتری اور کم لاگت کے باعث وسطی ایشیا اور روس میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): لیانگ ہاؤ، جنرل منیجر، ہورگوس ہاؤچینگ انٹرنیشنل فریٹ فورورڈنگ کمپنی لمیٹڈ

"گزشتہ برس ہماری کمپنی نے ہورگوس بندرگاہ کے ذریعے نو ہزار پانچ سو سے زائد تجارتی گاڑیاں برآمد کیں جن کی مجموعی مالیت دو ارب 38 کروڑ یوآن (تقریباً 34 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) رہی۔ ہم نے قازقستان، کرغزستان اور بیلاروس میں تین مستند سروس مراکز قائم کئے ہیں جس سے بیرونِ ملک مرمت اور بعد از فروخت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وسطی ایشیا کے ممالک کے علاوہ اب ہم نے آذربائیجان کو بھی ایک نئی فروخت منڈی کے طور پر شامل کر لیا ہے۔”

ہورگوس کسٹمز نے ایک نیا اور جدید کلیئرنس نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت تجارتی گاڑیوں کو براہِ راست بندرگاہ سے چلا کر باہر نکالا جاتا ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق اس اقدام سے کلیئرنس کی رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس سے پہلے زیادہ تر برآمد شدہ گاڑیاں ٹرکوں پر لاد کر بندرگاہ سے باہر بھیجی جاتی تھیں۔

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہورگوس بندرگاہ سے سال 2025 میں گاڑیوں کی ریکارڈ برآمدات

سنکیانگ کی زمینی بندرگاہ سے ساڑھے چار لاکھ گاڑیاں برآمد ہوئیں

ہورگوس بندرگاہ روزانہ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں برآمد کر رہی ہے

نئی توانائی والی گاڑیاں برآمدات میں اضافے کا اہم ذریعہ ہیں

گاڑیاں روس اور وسطی ایشیا میں بھی مقبول، سروس مراکز قائم

ہورگوس بندرگاہ چینی گاڑیوں کے لئے سنہری راستہ بن گئی

تکنیکی برتری اور کم لاگت نے چینی گاڑیوں کی مانگ بڑھائی

کمپنی نے 9 ہزار سے زائد تجارتی گاڑیاں بیرونِ ملک بھیجیں

اب گاڑیاں براہِ راست بندرگاہ سے چلا کر باہر نکالی جا رہی ہیں

برآمدی عمل میں جدت سے کلیئرنس کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!