جمعہ, جنوری 23, 2026
تازہ ترینچین اور برطانیہ کے درمیان بڑھتا تعاون دونوں ممالک اور دنیا...

چین اور برطانیہ کے درمیان بڑھتا تعاون دونوں ممالک اور دنیا کے لئے فائدہ مند ہے، ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ پر آشوب اور غیر مستحکم  بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں چین اور برطانیہ کے درمیان تبادلوں اور تعاون میں اضافہ دونوں ممالک اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

ترجمان گو جیاکن نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں چین اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے اگلے اقدامات کے بارے میں سوال کے جواب میں کہی ۔ گو نے کہا کہ چین مناسب وقت پر کسی مخصوص دورے کے حوالے سے معلومات جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پر آشوب اور غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے  مستقل رکن  کے طور پر چین اور برطانیہ کے درمیان روابط اور تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!