فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جو نئے صدر آئے ہیں وہ زبردست کام کررہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کو فٹبال کا ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ ہمیں اس کو آگے بڑھانا ہے اور ایشیا کی صف اول کی فٹبال ٹیموں میں شامل کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ہر ٹیلنٹڈ کھلاڑی کو ضرور موقع دیا جانا چاہئے۔




