جمعہ, جنوری 23, 2026
انٹرٹینمنٹپاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ فلم بارڈر 2 کی ریلیز روک دی گئی

پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ فلم بارڈر 2 کی ریلیز روک دی گئی

پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ فلم بارڈر 2 کی ریلیز روک دی گئی اور بھارت بھر میں صبح کے ابتدائی شوز منسوخ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم بارڈر کے سیکوئل میں بڑے پردے پر واپسی گزشہ روز صبح بھارت بھر میں مداحوں کے جوش و خروش کیساتھ ہونی تھی تاہم کئی مداح بند سینما گھروں کے باہر انتظار کرتے رہ گئے اور فلم ریلیز نہ ہوسکی جسکے باعث مداحوں کو طویل انتظار کرنا پڑا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث بارڈر 2 کی ابتدائی سکریننگ متاثر ہوگئی، انوراگ سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بارڈر 2 میں سنی دیول کیساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم کی کہانی ایک بار پھر 1971کی پاک بھارت جنگ کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے جبکہ فلم میں اکشے کھنہ، سنیل شیٹی اور سدیش بیری ڈیجیٹل ڈی ایجنگ کے ذریعے مختصر کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مختلف شہروں کے نمائش کنندگان نے تصدیق کی کہ صبح 7:30 اور 8 بجے کیلئے طے شدہ شوز منصوبے کے مطابق نہیں ہو سکے۔

ٹریڈ رپورٹس کے مطابق فلم کا حتمی ورژن جمعرات کی رات گئے تک تیار نہیں ہو سکا تھا، مواد فراہم کرنیوالی کمپنی یو ایف او موویز نے تھیٹرز کو آگاہ کیا کہ فلم کا مواد توقع سے کہیں زیادہ دیر سے دستیاب ہوگا، سینما مالکان کو بھیجے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ ڈائون لوڈ صبح 6:30 بجے شروع ہوگا چونکہ فلم کا دورانیہ 192منٹ ہے اسلئے اس کی سکریننگ کیلئے تیاری میں 4گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!