کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے بعد خیبرپختونخوا نے بھی سرکاری عمارتوں کے سروے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے عمارتوں میں حفاظتی آلات کی عدم موجودگی پر سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری ریلیف کو خط لکھے گئے خط میں فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے والی عمارتوں پر جرمانہ 5 ہزار سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ عمارتوں کیخلاف کارروائی کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دینے کی بھی سفارش کی ہے۔




