واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے تجویز کردہ بورڈ آف پیس نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو شمولیت کی دی گئی دعوت واپس لے لی ہے۔
ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’محترم وزیراعظم: براہ کرم اس خط کو نمائندگی کے طور پر قبول کیا جائے کہ بورڈ آف پیس کینیڈا کی شمولیت کے حوالے سے آپ کو جاری کیا گیا دعوت نامہ واپس لے رہا ہے۔‘‘ انہوں نے اس کی مزید وضاحت پیش نہیں کی۔
یہ اقدام دونوں رہنماؤں کے درمیان اس ہفتے عوامی بیانات کے تبادلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے واپسی پر ٹرمپ کایہ دعویٰ مسترد کیا کہ کینیڈا اپنی بقا کے لئے امریکہ پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے اس فورم میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات بھی نہیں کی تھی۔




