جمعہ, جنوری 23, 2026
تازہ ترینچینی مارکیٹ مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے، مکنزی اینڈ کمپنی کے چیئرمین...

چینی مارکیٹ مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے، مکنزی اینڈ کمپنی کے چیئرمین جو نائی کی رائے

مکنزی اینڈ کمپنی گریٹر چائنہ کے چیئرمین جو نائی نے کہا ہے کہ چین کی مارکیٹ مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے چین کی مارکیٹ کی غیر معمولی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں پیر کے روز شروع ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): جو نائی، چیئرمین، مکنزی اینڈ کمپنی، گریٹر چائنہ

"میرا خیال ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے چین کی منڈی اس قدر اہم ہے کہ وہ اسے نظر انداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ چینی منڈی کی مسابقت شاید دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ پہلے چین صرف ایک منڈی تھا لیکن اب یہ آپ کی جدت کا مرکز اور حتیٰ کہ آپ کا مستقبل بھی بن سکتا ہے۔ چینی منڈی میں سخت مقابلہ دراصل عالمی سطح پر آپ کو زیادہ کامیاب بنا سکتا ہے۔ اس لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے یہ ایک چیلنج بھی ہے اور ایک بڑا موقع بھی۔ اور یہی چین کی منڈی ان کے مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔”

مکنزی کے عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ سال 2025 میں چین کی معاشی کارکردگی غیر معمولی استحکام اور بھرپور توانائی کی واضح مثال ہے۔

سال 2026 میں ترقی کے محرکات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت، خودکار ڈرائیونگ اور روبوٹکس جیسے جدید شعبوں میں چین کی برتری اب ناقابلِ تردید ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جو نائی، چیئرمین، مکنزی اینڈ کمپنی، گریٹر چائنہ

"اگر دسمبر 2025 تک پورے سال کا جائزہ لیا جائے تو چین نے پانچ فیصد جی ڈی پی نمو حاصل کی۔ ڈیپ سیک، مصنوعی ذہانت اور دیگر نمایاں جدید ٹیکنالوجیز سمیت چین کی ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت میں دنیا بھر نے سرگرم دلچسپی لی۔ میرا خیال ہے کہ سال 2025 ایک انتہائی کامیاب سال تھا۔ ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں اور کچھ چینی کمپنیوں کی عالمی سطح پر توسیع نمایاں ترقی کو ظاہر کرتی ہیں۔ برقی گاڑیوں سے لے کر مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس تک میرا ماننا ہے کہ چین ان شعبوں میں صفِ اوّل میں ہے۔ ملک نے ان شعبوں کو حکمتِ عملی کے تحت کامیابی سے ترقی دی ہے۔”

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

مکنزی گریٹر چائنہ کے چیئرمین نے چینی مارکیٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا

جو نائی کے مطابق چین کی مارکیت مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے

ملٹی نیشنل کمپنیاں اب چین کی مارکیٹ کو نظرانداز نہیں کر سکتیں

چین کی منڈی میں سخت مقابلے نے عالمی کامیابی کے امکانات کو بڑھایا

چین اب صرف منڈی نہیں بلکہ جدت کا مرکز بھی بن گیا ہے

سال 2025 میں چین کی معیشت نے غیر معمولی استحکام دکھایا

مصنوعی ذہانت، خودکار ڈرائیونگ اور روبوٹکس میں چین کو برتری حاصل ہے

چین کی ٹیکنالوجی کے لئے عالمی دلچسپی اور شراکت بڑھ رہی ہے

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین صفِ اوّل میں ہے

چین کی منڈی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے بیک وقت چیلنج بھی ہے اور بڑا موقع بھی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!