جمعرات, جنوری 22, 2026
تازہ ترینچین کی یورپی یونین کی جانب سے اپنی بعض کمپنیوں کو "زیادہ...

چین کی یورپی یونین کی جانب سے اپنی بعض کمپنیوں کو "زیادہ خطرہ والے سپلائرز” قرار دینے کی مخالفت

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا کہ چین یورپی یونین (ای یو) کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں کو نام نہاد ’’زیادہ خطرہ والے سپلائرز‘‘ کی فہرست میں شامل کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

وزارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ یورپی یونین نے حال ہی میں دستاویزات جاری کی ہیں جس میں رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ  توانائی، نقل وحمل اور آئی سی ٹی خدمات کے انتظام سمیت 18 اہم شعبوں سے ’’ہائی رسک سپلائرز‘‘ کو نکالیں۔چین نے اس ا قدام پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں مقامی قوانین اور ضوابط کی سختی سے پاسداری کرتے ہوئے طویل عرصے سے یورپ میں کام کر رہی ہیں، اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہی ہیں اور یورپ کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل صنعت کی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ اس کے باوجود یورپی یونین نے بغیر کسی  ٹھوس بنیاد کے بعض چینی کمپنیوں کو ’’ہائی رسک سپلائرز‘‘ کی فہرست میں شامل کیا اور ان کو فائیوجی کی ترقی میں  شامل ہونے سے روک دیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین یورپی یونین کے امتیازی اقدامات اور اقتصادی و تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے اور سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ بڑھانے کے غلط طریقہ کار کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!