لاہور پولیس نے جیولرز مارکیٹ سے 20 کلو سونا چرانے والا فراڈیا گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور کی اچھرہ لطیف جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کے مرکزی ملزم شیخ وسیم کیخلاف 10 مقدمات درج تھے، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے دن رات محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔




