جمعرات, جنوری 22, 2026
انٹرٹینمنٹعامر خان کی نقالی، مسٹر پرفیکشنسٹ کا زبردست ردعمل، سنیل گروور کی...

عامر خان کی نقالی، مسٹر پرفیکشنسٹ کا زبردست ردعمل، سنیل گروور کی تعریف کردی

بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں سنیل گروور کی جانب سے عامر خان کی نقالی کرنے پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا ردعمل سامنے آگیا ہے جبکہ دونوں کی ایک مشترکہ ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

نیٹ فلیکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو کے چوتھے ایڈیشن کی حالیہ ایپی سوڈ میں اداکار کارتک آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے اپنی فلم تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری کی تشہیر کیلئے شریک تھے تاہم شو میں کامیڈین سنیل گروور نے سب کی توجہ حاصل کرلی، دراصل حالیہ ایپی سوڈ میں سنیل گروور نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی ایسی زبردست نقالی کی کہ سوشل میڈیا پر انکے چرچے ہیں، اس سے قبل سنیل گروور معروف بھارتی شاعر و لکھاری گلزار، سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اکشے کمار، کپل دیو سمیت کئی نامور شخصیات کی نقالی کرچکے ہیں۔

ایک گالف فائونڈیشن ایونٹ کے دوران عامر خان سے پوچھا گیا کہ سنیل گروور کی جانب سے انکی نقالی کرنے پر کیسا محسوس ہوتا ہے جس پر 60 سالہ اداکار ہنس پڑے اور نہایت محبت بھرے انداز میں سنیل گروور کی تعریف کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!