جمعرات, جنوری 22, 2026
پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، برطرف ملازمین کی بحالی و مستقلی بارے اپیلیں مسترد،...

اسلام آباد ہائیکورٹ، برطرف ملازمین کی بحالی و مستقلی بارے اپیلیں مسترد، سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی بحالی و مستقلی کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے برطرف ملازمین کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔

جمعرات کو جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔

عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کمیٹی کی کارروائی ایڈوائزری کردار اور رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی حد تک محدود تھی، اس حد تک کمیٹی کی کارروائی کو آئینی اور قانونی دائرہ اختیار کے مطابق قرار دیا جاتا ہے۔

خصوصی کمیٹی کی جانب سے اداروں کے سربراہان کو ملازمین کی بحالی اور مستقلی کی ہدایات قانون کے مطابق نہیں، ملازمین کی سنیارٹی اور تنخواہوں کے تعین کی ہدایات بھی دائرہ اختیار کے بغیر اور قانون کے مطابق نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات کو محض بے ضابطگی قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ یہ آئینی قانونی فریم ورک کی خلاف ورزی ہے، خصوصی کمیٹی کے یہ اقدامات انتظامیہ اور عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

ڈویژن بینچ نے اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!