اٹلی میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے جہاں 26 فٹ بلند لہروں نے ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے سسلی اور سارڈینیا جزائر میں ریسٹورنٹس اور گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل کر دی گئی، ساحلی علاقوں سے 190افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں جبکہ ہنگامی آپریشن سنٹرز فعال کر دئیے گئے ہیں۔




