جمعرات, جنوری 22, 2026
تازہ ترینچینی مین لینڈ کو 2025 میں تائیوان سے 4 ہزار سائبر حملوں...

چینی مین لینڈ کو 2025 میں تائیوان سے 4 ہزار سائبر حملوں کا سامنا

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے حکام نے 2025 میں تائیوان سے ہونے والے 4 ہزار سائبر حملوں کی تفتیش کرکے کارروائی کی۔ یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان پینگ چھنگ این نے یہ اعدادوشمار اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں پیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سائبر کارروائیاں خاص طور پر مین لینڈ کے اہم شعبوں کی خفیہ معلومات چرانے کے لئے کی گئیں جن میں نقل وحمل، مالیات، سائنس وٹیکنالوجی اور توانائی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کے حکام نے تائیوان میں قائم تنظیموں اور فوج  کی طرف سے کئے گئے سائبر حملوں کی مجرمانہ تفصیلات کو بے نقاب کیا اور ان کی تفصیلات ظاہر کیں۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی طرف سے یہ الزام  عائد کرنا کہ مین لینڈ نے تائیوان کے خلاف سائبر حملے شروع کئے، حقیقت کی کھلی طور پر غلط عکاسی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!