بدھ, جنوری 21, 2026
پاکستانسانحہ گل پلازا، ایس بی سی اے نے تحقیقاتی کمیٹی کو 7...

سانحہ گل پلازا، ایس بی سی اے نے تحقیقاتی کمیٹی کو 7 فائلیں جمع کروا دیں

کراچی کے گل پلازا سانحہ کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی کو 7فائلیں جمع کروا دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات فائلوں میں سے تین گل پلازا کے زیر التوا کورٹ کیسز اور خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات کے متعلق ہیں، گل پلازا کی عمارت سے متعلق 1992، 2015اور 2021 کیسز زیر التوا ہیں، پلازا کے ریکارڈ میں ریوائز پرپوز اور ریگولرائزیشن پلان کے کاغذات موجود ہیں، عمارت کی منظوری کے حوالے سے رپورٹ فائل بھی ایس بی سی اے نے جمع کروا دی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سانحہ کے 4روز بعد مکمل ریکارڈ پیش کیا، کراچی ڈویژن نے گل پلازا کے اصل فائلیں ایڈیشنل کمشنر کے دفتر کے حوالے کیں، اصل فائلیں پلاٹ نمبر 32پریڈی کوارٹرز ضلع سائوتھ میں جمع کرائی گئیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ فائلز میں عدالت کے کیسز، خلاف ضابطہ تعمیرات، رپورٹ اور ریگولرائزیشن پلان شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!