بدھ, جنوری 21, 2026
انٹرنیشنلگرین لینڈ کے وزیراعظم نے امریکی کنٹرول کے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ...

گرین لینڈ کے وزیراعظم نے امریکی کنٹرول کے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ کو توہین آمیز قرار دے دیا

اوسلو (شِنہوا) گرین لینڈ کے وزیراعظم جینز فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی خیالی تصویر کی پوسٹ توہین آمیز ہے۔

گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیلسن نے کہا کہ ہم یقیناً سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور یہ عمل باعزت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت پریس اور سوشل میڈیا کے بجائے مناسب اور باضابطہ ذرائع سے ہو۔

ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک کے قریب پہاڑ کا خوبصورت منظر-(شِنہوا)

ٹرمپ نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ گرین لینڈ کے علاقے پر امریکی پرچم نصب کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر میں ٹرمپ کے ساتھ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود ہیں اور قریب ہی ایک بورڈ لگا ہے جس پر لکھا ہے "گرین لینڈ-امریکی علاقہ، قیام 2026″۔

نیلسن نے دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کو ہر ممکنہ صورتحال کے لئے تیار رہنا چاہیے کیونکہ ٹرمپ نے طاقت کے استعمال کو خارج از امکان نہیں کیا ہے۔

گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں لوگ امریکی اقدامات اور بیانات کے خلاف مظاہرے میں شریک ہیں-(شِنہوا)

انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ گرین لینڈ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کا حصہ ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی کے نتائج گرین لینڈ کی سرحدوں سے باہر بھی وسیع اثرات ڈال سکتے ہیں۔

قطب شمالی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان نیلسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں زیادہ فوجی موجودگی کی ضرورت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!