امریکا نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن معاہدے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اس سلسلے میں تنازع کے حل کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی روسی ایلچی کیرل دمتریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر فریقین کے درمیان روس یوکرین جنگ پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد روسی صدر پیوٹن کے ایلچی نے بات چیت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا یوکرین کے حوالے سے روس کے موقف کو سمجھ رہی ہے، مذاکرات میں ممکنہ معاہدے پر غور کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد روس نے 37 مبینہ مجرم امریکا کے حوالے کر دئیے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ روس کی جانب سے یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تحت کیا گیا ہے۔




