پنجاب حکومت نے رواں سال 2026ء کیلئے گندم کی سرکاری قیمت 3500روپے فی من مقرر کردی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گندم خریداری کی اجازت دی ہے، سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی، اسٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت فنانسنگ لاگت کا 70فیصد حصہ برداشت کرے گی، ڈی جی فوڈ، ایگریکیٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا، منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایگریکیٹر کل گندم کا 0.5فیصد سے کم یا 20فیصد سے زائد حصہ نہیں لے سکے گا، کسان کو گندم کا 3500روپے فی من کا 100فیصد معاوضہ موقع پر ادا کیا جائے گا۔




