بدھ, جنوری 21, 2026
انٹرنیشنلجاپان میں موجود باقی ماندہ جڑواں پانڈا 27 جنوری کو چین روانہ...

جاپان میں موجود باقی ماندہ جڑواں پانڈا 27 جنوری کو چین روانہ ہوں گے

ٹوکیو (شِنہوا) ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر میں موجود بڑا پانڈا شیاؤ شیاؤ اور لی لی 27 جنوری کو چین روانہ ہوں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس کے ساتھ ہی تقریباً نصف صدی بعد پہلی بار ایسا ہوگا کہ جاپان میں کوئی بھی پانڈا موجود نہیں ہوگا۔

کیوڈو نیوز کے مطابق جڑواں پانڈے ٹوکیو کے قریب واقع اوئنو چڑیا گھر سے ناریتا ہوائی اڈے منتقل کئے جائیں گے جہاں سے وہ چین کے لئے پرواز کریں گے اور ان کی چین میں آمد 28 جنوری کو متوقع ہے۔

شیاؤ شیاؤ اور لی لی 2021 میں اپنی والدہ شن شن اور نر پانڈا ری ری کے ہاں پیدا ہوئے تھے جنہیں ستمبر 2024 میں چین واپس بھیج دیا گیا تھا۔ ان کی بڑی بہن بڑی پانڈا شیانگ شیانگ فروری 2023 میں چین واپس لوٹ گئی تھی۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے اوئنو چڑیا گھر میں سیاح بڑے پانڈا شیاؤ شیاؤ کی تصاویر بنا رہے ہیں-(شِنہوا)

چین اور جاپان کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدے کے تحت اوئنو چڑیا گھر میں موجود پانڈوں کی جوڑی کو فروری 2026 تک واپس چین  بھیجا جانا تھا۔ تاہم جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے واپسی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے چینی حکام سے مشاورت کی اور تقریباً ایک ماہ پہلے ہی پانڈوں کو واپس بھیجنے پر اتفاق کیا۔

گزشتہ سال جون میں واکایاما پریفیکچر کے ایک چڑیا گھر میں موجود چار دیوہیکل پانڈوں کو بھی چین واپس بھیج دیا گیا تھا۔ شیاؤ شیاؤ اور لی لی کی روانگی کے بعد 1972 کے بعد پہلی بار جاپان میں کوئی بھی بڑا پانڈا موجود نہیں ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی یاد میں دو پانڈے جاپان لائے گئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!