مانسہرہ کی تحصیل گڑھی حبیب اللہ میں چیتے نے حملہ کر کے کالج جاتے طالب علم کو زخمی کردیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام و مقامی افراد موقع پر پہنچے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔
اہل علاقہ کے مطابق کئی بار محکمہ وائلڈ لائف حکام کو شکایت کرچکے ہیں، چیتا کئی لوگوں کے مال مویشیوں کو مار چکا ہے مگر حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے جلد از جلد چیتے کو پکڑنے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔




