بدھ, جنوری 21, 2026
تازہ ترینخیبرپختونخوا، آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام کیلئے ویٹ ریلیز...

خیبرپختونخوا، آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام کیلئے ویٹ ریلیز پالیسی 2026 نافذ

خیبرپختونخوا حکومت نے آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام، ذخیرہ اندوزی روک تھام کیلئے ویٹ ریلیز پالیسی 2026 نافذ کر دی جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پالیسی کے مطابق صوبے بھر کی فعال فلور ملز کو حکومت کی جانب سے گندم فراہم کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 36ہزار میٹرک ٹن پاسکو اور مقامی طور پر خریدی گئی گندم بھی فلور ملز کو فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی گندم کی ریلیز قیمت 10ہزار 414روپے فی 100 کلو مقرر کی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں اب 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3,020 کی بجائے 2ہزار 220روپے ہوگی تاہم ضلعی سطح پر گندم کا کوٹہ آبادی کی بنیاد پر مقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ مقررہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ضلع اور تحصیل سطح پر مانیٹرنگ اور فزیکل ویریفکیشن کی جائے گی، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حکومت خیبر پختونخوا ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، غریب آدمی کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!