منگل, جنوری 20, 2026
تازہ ترینسال 2025 میں چین کی جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ،...

سال 2025 میں چین کی جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ، سالانہ معاشی ہدف حاصل کر لیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح چین نے  تقریباً 5 فیصد کا سالانہ ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): کانگ یی، سربراہ، قومی ادارۂ شماریات

"ابتدائی تخمینوں کے مطابق سال 2025 میں چین کی مجموعی قومی پیداوار 1401.879 کھرب یوآن (تقریباً 200.1 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو مستقل قیمتوں پر پانچ فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔”

قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں معیشت نے سالانہ بنیاد پر 4.5 فیصد جبکہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد ترقی کی۔

این بی ایس کے مطابق اندرونی اور بیرونی پیچیدہ حالات کے باوجود معیشت نے دباؤ میں بھی آگے بڑھنے کا عمل جاری رکھا اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی پیش رفت حاصل کی۔

بیان میں مزید کہا گیا  کہ سال 2025 میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف مکمل طور پر حاصل کر  لئے گئے اور تفویض کردہ تمام ذمہ داریاں پوری کی گئیں جس کے نتیجے میں  چودہواں پانچ سالہ منصوبہ اپنی مدت (2021 تا 2025)میں کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچا۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سال 2025 میں چین کی قومی پیداوار میں 5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق معاشی نمو کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے

قومی ادارہ شماریات نے معیشت کی مستحکم پیش رفت کی تصدیق کی

چوتھی سہ ماہی میں چین کی معیشت نے مزید ترقی دکھائی

پیچیدہ عالمی حالات کے باوجود چین نے معاشی دباؤ کامیابی سے سنبھالا

اعلیٰ معیار کی ترقی کے شعبے میں نئی پیش رفت سامنے آئی

گزشتہ سال اقتصادی اور سماجی ترقی کے تمام اہداف حاصل ہوئے

پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ اپنی مدت کے اندر کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا

چینی معیشت نے پیچیدہ حالات کے باوجود استحکام اور تسلسل برقرار رکھا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!