منگل, جنوری 20, 2026
پاکستانراجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو 32میں سے 22 اپوزیشن ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہے، قائد حزب اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین کے پاس ہے، سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن ڈکلیئر کرتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں رہا، تاخیر عدالتی پروسیجر کے باعث تھی، اب میں رولز کے مطابق عمل کرونگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!