وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں انکا نیا انداز صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، سادہ مگر باوقار سٹائل اور پراعتماد شخصیت پر سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے مثبت ردِعمل سامنے آیا، پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشری انصاری اور اداکارہ زارا نور عباس نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کی تعریف کردی۔
بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ میں مریم اورنگزیب کو قریب سے جانتی ہوں، انکا وزن کم کرنے کا سفر کمٹمنٹ اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے، مریم آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشا اللہ۔
دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی پہلی اور موجودہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا اگر عورت اپنا خیال رکھنا شروع کردے تو کوئی بھی مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
تبدیلی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود اعتمادی اور سادگی کسی بھی شخصیت کو نکھار دیتی ہے، اور مریم اورنگزیب اسکی بہترین مثال ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ عورت کی یہ چیز مجھے بہت خوبصورت لگتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی ان آراء سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کا نیا انداز نہ صرف متاثر کن بلکہ ایک مثبت پیغام بھی دیتا ہے کہ سیاست میں خواتین وقار اور اعتماد کیساتھ آگے بڑھ سکتی ہیں۔




