منگل, جنوری 20, 2026
انٹرٹینمنٹنیا ہیئر کٹ، مداحوں کے مثبت ردعمل سے اعتماد میں اضافہ ہوا،...

نیا ہیئر کٹ، مداحوں کے مثبت ردعمل سے اعتماد میں اضافہ ہوا، اداکار فیصل رحمان

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے بالوں کا نیا سٹائل سوشل میڈیا پرصارفین کی توجہ کا مرکزبن گیا ہے اور اس حوالے سے فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ نئے ہیئر کٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے ملنے والا زبردست اور مثبت ردعمل انکے اعتماد میں مزید اضافہ کا باعث بنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مختلف دلچسپ تبصرے کیے، کئی مداحوں کے مطابق فیصل رحمان اپنے نئے انداز میں ایک بار پھر جوانی کے دور کی یاد دلا رہے ہیں جبکہ بعض نے انہیں ہالی ووڈ کے ہیرو سے تشبیہ دی۔

مداحوں کا ماننا ہے کہ فیصل رحمان کی یہ تبدیلی نہ صرف انکے کیریئر میں تازگی لیکر آئی ہے بلکہ انکی دلکش شخصیت کو بھی نمایاں کر رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!