آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔
اوجی سی ڈی ایل پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3100بیرل تیل ذخائر ملے ہیں، ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.15ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر بھی حاصل ہوئے ہیں۔
ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3ہزار 10پانڈ فی مربع انچ ہے۔
خط کے مطابق بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30دسمبر 2024میں 5170میٹر گہری کی گئی تھی، ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے کیا گیا ہے۔




