سانحہ گل پلازا میں لاپتہ افراد کی تعداد 81 ہوگئی ہے جبکہ 26 اموات میں سے 18 کی شناخت ہوگئی جبکہ 8 کی شناخت نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی سائوتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ رات گئے 2 مزید لاشیں ملی ہیں، گل پلازا کے گراونڈ فلور اور پہلی منزل کو کلیئر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لسٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 81ہے، کچھ نام دو دفعہ شامل ہیں اس لئے فی الحال 74لاپتہ افراد کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق سول ہسپتال میں اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے سیمپل لئے جا چکے ہیں، 48فیملیز نے اپنے ڈی این اے سیمپل بھی جمع کروا ئے ہیں۔
ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے بتایا کہ سندھ فرنزرک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی میں اگلے تین دنوں تک کراس میچنگ جاری رہے گی۔




