ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات 400ملین ڈالر کی حد عبور کرگئیں۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025میں آئی ٹی برآمدات 437ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
ماہانہ موازنے میں آئی ٹی برآمدات میں 23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 356ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔
جبکہ سالانہ موازنے میں بھی آئی ٹی برآمدات میں26فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اعداد و شمار کے مطابق آئی ٹی سی این ایشیا میں آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے میں 750ملین ڈالر کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں۔




