منگل, جنوری 20, 2026
تازہ ترینایلون یونیورسٹی کے وفد کی چھونگ چھنگ آمد، چین اور امریکہ کے...

ایلون یونیورسٹی کے وفد کی چھونگ چھنگ آمد، چین اور امریکہ کے دورانِ جنگ تعاون سے آگاہی حاصل کی

ایلون یونیورسٹی کے امریکی اساتذہ اور طلبہ کے ایک گروپ نے حال ہی میں چین اور امریکہ کے دورانِ جنگ تعاون سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے چھونگ چھنگ کا دورہ کیا۔

19 رکنی وفد نے اسٹل ویل میوزیم کا دورہ کیا، جو دوسری عالمی جنگ میں جاپانی فاشزم کے خلاف چین اور امریکہ کی مشترکہ یادیں محفوظ رکھتا ہے۔

غیر ملکی مہمانوں نے چینی ہم عمر طلبہ کے ساتھ دوستانہ ٹیبل ٹینس میچ بھی کھیلا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سیموئی میلینڈیس، طالبعلم، ایلون یونیورسٹی، ریاست شمالی کیرولینا، امریکہ

"یہ میرا پہلی بار چھونگ چھنگ اور چین کا دورہ ہے۔ یہ تجربہ واقعی شاندار رہا۔ سب لوگ خوش آمدید کہنے والے ہیں۔ میں اس موقع پر بے حد شکر گزار ہوں۔

اگر چین اور امریکہ بہتر تعلقات قائم کریں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو مستقبل میں ٹیکنالوجی، ثقافت، خیالات اور جدت کے شعبوں میں دنیا کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نواہ فینر، طالبعلم، ایلون یونیورسٹی، ریاست شمالی کیرولینا، امریکہ

"مجھے تاریخ سے بہت دلچسپی ہے۔ میں فلوریڈا سے ہوں جہاں جنرل اسٹل ویل پیدا ہوئے تھے۔ اس لئے میرے لئے یہ دیکھنا بہت دلچسپ رہا کہ انہوں نے یہاں چین میں کیا کچھ کیا۔ یہ سب کچھ دیکھنا واقعی بہت شاندار تجربہ تھا۔ چھونگ چھنگ بہت متاثر کن اور لاجواب شہر ہے۔

یہ ایک شاندار تجربہ رہا۔ میں جہاں بھی گیا مجھے  ہر ایک بہت خوش اخلاقی اور دوستانہ انداز میں ملا۔اور  یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں  کہ یہاں آ کر مغربی میڈیا کے جھکاؤ کا اندازہ ہو جاتا ہے اورسمجھ آتی ہے کہ یہاں کے لوگ کتنے خوش اخلاق اور مہربان ہیں۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ایلون یونیورسٹی کے امریکی اساتذہ اور طلبہ کی چھونگ چھنگ آمد

دورے کا مقصد دورانِ جنگ چین امریکہ تعاون بارے آگاہی حاصل کرنا تھی

طلبہ و اساتذہ کے 19 رکنی وفد نے اسٹل ویل میوزیم کا تفصیلی دورہ کیا

میوزیم دوسری عالمی جنگ میں چین امریکہ تعاون کی یادگار ہے

مہمانوں نے ہم عمر چینی طلبہ کے ساتھ دوستانہ ٹیبل ٹینس میچ بھی کھیلا

سیموئی میلینڈیس کو چینی عوام کی خوش اخلاقی نے بے حد متاثر کیا

نواہ فائنر نے جنرل اسٹل ویل کی چین میں کارکردگی کودلچسپ قرار دیا

طلبہ کے مطابق انہیں یہاں آ کر مغربی میڈیا کے جھکاؤ کا اندازہ ہوا

چین امریکہ تعلقات میں بہتری دنیا کی ترقی میں مزید تیزی لائے گی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!