پیر, جنوری 19, 2026
انٹرنیشنلسپین میں تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم میں21 افراد ہلاک، 30 شدید...

سپین میں تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم میں21 افراد ہلاک، 30 شدید زخمی

میڈرڈ (شِنہوا) سپین کے جنوبی شہر کورڈوبا کے قریب دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 70 سے زیادہ زخمی ہیں۔

سپین کے وزیر ٹرانسپورٹ اوسکر پوینتے نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی میڈیا رپورٹس میں یہ تعداد 25 بتائی گئی تھی۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام 7 بج کر 45 منٹ (1845 جی ایم ٹی) کے قریب پیش آیا جب 317 مسافروں کو لے جانے والی مالاگا-میڈرڈ روٹ کی ٹرین کورڈوبا سے تقریباً 20 کلومیٹر دور امادوز کے قریب سے پٹڑی سے اتر گئی۔

پٹڑی سے اترنے والی ٹرین نے میڈرڈ سے ہویلوا کی جانب جانے والی ایک دوسری تیز رفتار ریل کو ٹکر مار دی جس سے وہ بھی پٹڑی سے اتر گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!