پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینچین کے شین ژو-20 مشن کی واپسی کی کیپسول زمین پر کامیابی...

چین کے شین ژو-20 مشن کی واپسی کی کیپسول زمین پر کامیابی سے اتر گئی

جیوچھوان (شِنہوا) شین زو-20 مشن کی واپسی کی کیپسول، جس میں کوئی خلاباز سوار نہیں تھا، چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر پیر کی صبح بیجنگ کے وقت کے مطابق 9 بج کر34 منٹ پر اتر گئی۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے)نے بتایا کہ موقع پر کئے گئے معائنے سے تصدیق ہوئی ہے کہ شین زو-20 کی واپسی کی کیپسول کا بیرونی حصہ مجموعی طور پر نارمل تھا اور اس کے اندر موجود اشیاء اچھی حالت میں تھیں۔ ادارے نے کہا کہ شین زو-20 کی واپسی کا مشن مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔

ادارے نے مزید بتایا کہ شین زو-23 خلائی جہاز، جو اب احتیاطی متبادل کی ذمہ داری سنبھالے گا جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز پہنچ گیا ہے۔

چین نے 24 اپریل 2025 کو شین زو-20 انسانی خلائی جہاز لانچ کیا تھا جس کے ذریعے 3 خلانوردوں کو 6 ماہ کے مشن پر مدار میں موجود خلائی سٹیشن بھیجا گیا تھا۔

 تاہم شین زو-20 خلائی جہاز، جسے اصل میں 5 نومبر کو تینوں خلانوردوں کو لے کر زمین پر واپس آنا تھا، ان کی محفوظ واپسی کے تقاضوں پر پورا نہیں اتر سکا تھا۔

سی ایم ایس اے نے بتایا کہ شین زو-20 کی واپسی کی کیپسول کی کھڑکی میں باریک دراڑیں پائی گئی تھیں جو غالباً خلا میں موجود ملبے  کے بیرونی ٹکراؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!