پیر, جنوری 19, 2026
پاکستانکس کے کہنے پر درخواست دائر کی اور کتنے پیسے لئے ہیں،...

کس کے کہنے پر درخواست دائر کی اور کتنے پیسے لئے ہیں، جسٹس محسن اختر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے لیبر افسر کی تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اس موقع پر درخواست گزار کی اپنی ہی دائر درخواست سے لاعلمی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم ہوگئے اور کہا اسکو جانتے ہیں جس کیخلاف درخواست دائر کی ہے؟، کس کے کہنے پر درخواست دائر کی ہے اور کتنے پیسے لئے؟ درخواست گزار کے وکیل نے بولنے کی کوشش کی تو جسٹس محسن اختر کیانی نے انکو خاموش کرا دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپکے بقول یہ ڈی آئی خان سے آکر کاروبار کر رہے ہیں، مجھے درخواست گزار سے سوال کرنے دیں، انہوں نے درخواست گزار سے ایک مرتبہ پھر سوال کیا کہ کس کے کہنے پر درخواست دی ہے؟ درخواست گزار نے کہا میں نے خود درخواست دائر کی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا گردن ہلائیں گے یا جیل بھیج دوں، شرم نہیں آئی، کتنے پیسے لئے ہیں؟، جس کے کہنے پر درخواست دی اسکا نام یا محکمہ بتا دیں، عدالت میں جھوٹ بولنے کا مطلب سمجھ آتا ہے؟، آپکو ڈیرہ اسماعیل خان میں مسیج آیا اور درخواست فائل کر دی؟ جسٹس محسن اختر کیانی کی ہدایت پر درخواست گزار کو کورٹ روم میں بٹھالیا گیا، تمام کیسز ختم ہونے کے بعد درخواست گزار کے وکیل روسٹرم پر آگئے، وکیل نے درخواست گزار کو جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا یہ تو آزاد شہری ہیں، وکیل نے کہا سر میں بھی کووارنٹو کی درخواست کی وجہ سے مسنگ ہوا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کووارنٹو کیلئے بڑے لوگ مسنگ ہوئے ہیں، نظام کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!