پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی، 2662سے زائد پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں(او ایم سیز)، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پول، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔

گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85ہزار 98پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 47ارب 51کروڑ 23لاکھ 16ہزار 811روپے مالیت کے 45کروڑ 8لاکھ 69ہزار 57شیئرز کا لین دین ہوا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!