پاکستان کسٹمز میرین یونٹ نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا ہائی سپیڈ ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کے مطابق بلوچستان کے ساحل سے متصل علاقے مالان میں انفورسمنٹ میرین یونٹ نے الغفوری اور الکبیر نامی لکڑی کی دو لانچوں کو روک کر تلاشی لی، اس دوران دونوں لانچوں سے مجموعی طور پر 38ہزار 265لیٹر ہائی سپیڈ سمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ برآمدہ سمگل شدہ ڈیزل اور دونوں لانچوں کی مالیت 4کروڑ روپے سے زائد ہے۔
کلکٹر کے مطابق دونوں لانچیں اور سمگل شدہ ڈیزل ضبط کرکے کسٹمز گودام منتقل جبکہ سمگلرز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔




