پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینچین میں خدمات کے شعبے کی پیداوار میں 2025 کے دوران...

چین میں خدمات کے شعبے کی پیداوار میں 2025 کے دوران 5.4 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کے خدمات کے شعبے کی پیداوار میں 2025 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اطلاعات کی ترسیل، سافٹ ویئر اور آئی ٹی خدمات کے شعبوں کی پیداوار میں 11.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لیزنگ اور کاروباری خدمات کے شعبے کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے سربراہ کانگ یی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کے خدمات کے شعبے کی پیداوار ناپنے والا اشاریہ دسمبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!