پیر, جنوری 19, 2026
انٹرٹینمنٹاکشے کمار کا اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر اہلیہ کے نام...

اکشے کمار کا اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر اہلیہ کے نام جاری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے ظکروں کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار کا اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے نام جاری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سالگرہ پر 58سالہ اداکار نے ایک سلو موشن ویڈیو شیئر کی جس میں ٹوئنکل رمبا ہو ہو ہو، سامبا ہو ہو ہو گانے پر رقص کرتی نظر آئیں، ویڈیو کیساتھ اکشے کمار نے وہ نصیحت بھی بتائی جو انہیں شادی کے دن اپنی ساس معروف اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے ملی تھی، انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب ہماری شادی 2001میں اسی دن ہوئی تو ٹوئنکل کی والدہ نے کہا تھا، بیٹا عجیب و غریب حالات میں ہنسنے کیلئے تیار رہنا کیونکہ یہ بالکل ایسا ہی کریگی، 25سال گزر گئے اور اب مجھے پتا ہے کہ میری ساس کبھی جھوٹ نہیں بولتیں، انکی بیٹی سیدھا چلنے کے بجائے ناچنا پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ دیوانگی کے 25سال جنہیں ہم دونوں دل سے پسند کرتے ہیں، ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک! پہلے دن سے لیکر 25سال تک، میری اس ساتھی کے نام جو مجھے ہنساتی رہتی ہے، حیران رکھتی ہے اور کبھی کبھار تھوڑا سا بے چین بھی کر دیتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!