پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق سپیئرز آف وکٹری-2026میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔
کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچنے والے دستے میں جدید ایف 16 بلاک 52 جنگی طیارے اور فضائی و زمینی عملہ شامل ہے جو طویل فاصلے کی نان سٹاپ پرواز کے ذریعے مشق میں حصہ لینے کیلئے پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بین الاقوامی مشق پاکستان سمیت 10ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیت ہے جس میں جدید الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز پر خاص توجہ دی جائے گی۔
پاک فضائیہ کی مشق میں شرکت علاقائی و عالمی عسکری تعاون کا عملی مظاہرہ ہے اور جدید جنگی ماحول میں اس کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہے۔




