کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں 14 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔
گل پلازہ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے کہا کہ اب تک 14افراد کی ہلاکت کنفرم ہوئی ہے، 18 افراد زخمی جبکہ 59سے 60افراد لاپتا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں کوئی بھی زخمی زیر علاج نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، کسی کی غفلت پائی گئی تو مقدمے کا اندراج کیا جائے گا۔




