پیر, جنوری 19, 2026
پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، مستقل ہونیوالے تین ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ، مستقل ہونیوالے تین ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ہونیوالے تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا جس کے بعد چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے تقریب میں شرکت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!