اتوار, جنوری 18, 2026
تازہ ترینچین نے زرعی جدت تیز کرنے کے لئے عملی منصوبہ جاری کر...

چین نے زرعی جدت تیز کرنے کے لئے عملی منصوبہ جاری کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین آئندہ 5 سال کے دوران زرعی جدت کی رفتار تیز کرنے کا خواہاں ہے، جس کے لئے گہرے اصلاحاتی اقدامات اور تکنیکی جدت سے استفادہ کرنے والے نمائشی زون قائم کئے جائیں گے تاکہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار کے معیار اور کارکردگی میں بھی بہتری لائی جا سکے۔

وزارت زراعت و دیہی امور، وزارت خزانہ اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی جانب سے حال ہی میں جاری کئے گئے ایک عملی منصوبے کے مطابق چین کا ہدف ہے کہ 2030 تک اس نوعیت کے 500 تک زون قائم کئے جائیں اور انہیں اہل قرار دیا جائے۔

منصوبے کے مطابق ان زونز کی تعمیر 6 بنیادی کیٹیگریز کے تحت کی جائے گی، جن میں اناج کی صنعت، مویشی بانی، مضبوط خصوصی صنعتیں، سمارٹ زراعت، شہری زراعت اور بارانی علاقوں کی زراعت شامل ہیں۔

منصوبے کے مطابق ان زونز کا قیام زرعی جدت کو تیز کرنے، ٹیکنالوجی پر مبنی اور ماحول دوست زراعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ زرعی معیار میں بہتری اور برانڈ سازی کے لئے مربوط کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ یہ زونز قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، اہم زرعی مصنوعات کی موثر فراہمی کو برقرار رکھنے، زراعت میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی اور جدید زراعت کے صنعتی و عملی نظام میں بہتری کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کریں۔

اس عملی منصوبے کا اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں منعقد ہونے والی سالانہ مرکزی دیہی امور کانفرنس کے بعد کیا گیا ہے، جس میں زرعی اور دیہی جدت پر مضبوط توجہ کے ساتھ دیہی احیا کو ہمہ جہت طور پر آگے بڑھانے اور شہری و دیہی مربوط ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!