پاکستان کے سینئر اداکار ایوب کھوسو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کیساتھ رومانوی سین ریکارڈ کروانا تھا جس میں انہیں بہت مشکل پیش آئی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں ایک مداح نے ان سے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ دکھنے میں بہت سخت لگتے ہیں، آپ کوئی گانا یا رومانوی ڈائیلاگ سنا دیں جس پر ایوب کھوسو نے کہا کہ ہم ایک ڈرامہ دشت کر رہے تھے جس میں میں نے ایک سخت قبائلی شخص کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کیلئے مجھے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیساتھ رومانوی سین کرنا تھا جسے کرنے میں مجھے بہت مشکل پیش آئی۔
ایوب کھوسو نے کہا کہ دراصل ہم بلوچوں کا رومانس کے بارے میں تصور بہت الگ ہے جبکہ طارق معراج صاحب کا رومانس کے بارے میں تصور گہرا اور شاعرانہ تھا، وہ چاہتے تھے کہ میں اداکارہ کا ہاتھ پکڑ کر خوبصورتی کی تعریف کروں جو میرے لئے کافی مشکل تھا، میں طارق معراج صاحب کی منتیں کرتا تھا کہ ایسے مناظر شوٹ نہ کرائیں، میں معافی چاہتا ہوں شاید آپکے سوال کا جواب درست طریقے سے نہیں دے سکا، کیونکہ نہ مجھے گانا آتا ہے اور نہ ہی کوئی رومانوی ڈائیلاگ۔




