اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت قائم ہونیوالے غزہ بورڈ کی تشکیل کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بورڈ اسرائیلی حکومت کی پالیسی کیخلاف ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی تشکیل کیلئے اسرائیل سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سار غزہ بورڈ کا معاملہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کیساتھ اٹھائیں گے۔
غزہ میں بورڈ آف پیس کا قیام ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، یہ بورڈ سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیساتھ فلسطینی اتھارٹی اور حکومت میں اصلاحات کی راہ بھی ہموار کریگا ۔




