اتوار, جنوری 18, 2026
انٹرنیشنلافغان شرپسند وسطی ایشیاء کے بعد یورپ کیلئے بھی سنگین خطرہ

افغان شرپسند وسطی ایشیاء کے بعد یورپ کیلئے بھی سنگین خطرہ

افغان شرپسند پاکستان سمیت پڑوسی ملکوں اور وسطی ایشیاء کے بعد یورپ کیلئے بھی سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔

جرمنی کے شہر میونخ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے افغان شہری کیخلاف مقدمے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق افغان ملزم پر 2 قتل اور 44 قتل کی کوششوں کے الزامات ہیں، افغان شرپسند کی جانب سے جان بوجھ کر ہجوم کو نشانہ بنانے کے واقعے میں ماں بیٹی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، واقعے سے ایک ماہ قبل آشفن برگ میں ایک اور افغان شہری نے چاقو سے حملہ کر کے 2 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

دوسری جانب جرمن چانسلر نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان مہاجرین کیخلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!