اتوار, جنوری 18, 2026
تازہ ترینفلور ملوں کو گندم ترسیل میں تاخیر، کراچی میں آٹے کی قیمتیں...

فلور ملوں کو گندم ترسیل میں تاخیر، کراچی میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں

شہر قائد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران بدستور جاری اور ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہا۔

اس حوالے سے فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالجنید نے کہا ہے کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے جسے نئی گندم کیساتھ مکس کرکے جو آٹا تیار کیا جا رہا ہے وہ بلحاظ قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہے، سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو گندم کی ترسیل میں تاخیر نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے، کراچی کی تھوک و خوردہ مارکیٹوں میں آٹا مزید مہنگا ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کی ترسیل بروقت نہ ہونے سے متعلق تفصیلات سے کمشنر کراچی کو آگاہ کردیا گیا ہے، فلور ملوں کو گندم کی بروقت ترسیل کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہے، سرکاری گندم وقت پر نہ ملنے سے بھی آٹے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں، پرانی سرکاری گندم کے نرخ 80روپے فی کلو اور اس میں شامل کی جانیوالی نئی گندم کی قیمت 110روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی آٹے کی قیمتوں کی نئی فہرست کا اجراء اگرچہ آئندہ ایک سے دو روز میں کرینگے لیکن اوپن مارکیٹ میں گزشتہ 4ماہ کے دوران فی کلو آٹا 55روپے سے بڑھ کر 110روپے کہ سطح پر آگیا ہے، سندھ کی گندم کے پی اور بلوچستان جارہی ہے لہٰذا ڈیمانڈ بڑھنے کی صورت میں اوپن مارکیٹ میں فی کلو گندم 110سے 125روپے ہوجائیگی، کراچی میں فائن آٹے کی قیمت بڑھ کر 145روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!