اتوار, جنوری 18, 2026
پاکستانلوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں،...

لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں متاثرین کیساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو نے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور وزیراعلیٰ سندھ و میئر کراچی کو آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

بلاول بھٹو نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعے کی فوری تحقیقات اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی ہدایت بھی کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!