اتوار, جنوری 18, 2026
انٹرنیشنلنام نہاد غزہ امن بورڈ کے اراکین کا اعلان، ٹرمپ ...

نام نہاد غزہ امن بورڈ کے اراکین کا اعلان، ٹرمپ خود ہی چیئرمین بن گئے

واشنگٹن (شِنہوا) وائٹ ہاؤس نے غزہ کے لئے نام نہاد ’’ امن بورڈ‘‘ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد تنازع کا شکار اس علاقے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ 20 نکاتی امن منصوبے پر عملدرآمد کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی ایگزیکٹو بورڈ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر شامل ہیں۔ ٹرمپ گزشتہ سال ستمبر میں اپنی طرف سے تجویز کئے  گئے امن منصوبے کے تحت اس بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کا ہر رکن نظم ونسق، سفارت کاری اور تعمیر نو جیسے شعبوں کی نگرانی کرے گا۔

بیان کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لئے اقوام متحدہ کے سابق نمائندے نکولے ملادینوف غزہ کے لئے اعلیٰ نمائندے کے طور پر کام کریں گے اور امن بورڈ اور غزہ کی نئی انتظامیہ کے درمیان مرکزی رابطہ کار کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

بیان کے مطابق سکیورٹی کے معاملات حل کرنے کے لئے میجر جنرل جیسپر جیفرز کو بین الاقوامی استحکام فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد امن کو برقرار رکھنا، علاقے میں عسکری سرگرمیاں ختم کرنے میں مدد فراہم کرنا اور انسانی امداد و تعمیر نو کے سامان کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!