کاروباری حلقوں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سرمایہ کارانہ اعتماد اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی نے ہانگ کانگ کی عالمی کاروباری ہیڈکوارٹر کے طور پر حیثیت کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔
شہر کی اسٹاک مارکیٹ نے سال 2026 کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا۔ ایس اینڈ پی گلوبل کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں ہانگ کانگ کا کاروباری ماحول گزشتہ دو برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو مقامی اور برآمدی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کا نتیجہ ہے۔
حالیہ برسوں میں عالمی تنظیموں اور ملٹی نیشنل اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ہانگ کانگ میں اپنے ہیڈکوارٹرز، کلیدی مراکز یا علاقائی سرگرمیوں کو منظم کیا ہے۔
اپنی منفرد ادارہ جاتی خصوصیات، اسٹریٹجک محل وقوع اور متحرک معاشی ماحول کی بدولت ہانگ کانگ نے عالمی اقتصادی نیٹ ورک میں کلیدی مرکز کے طور پر اپنے اہم کردار کا اعادہ کیا ہےہانگ کانگ کا یہ کردار دانشورانہ املک، عالمی تنازعات کے حل، بحری تجارتی مرکز کی ترقی اور ماحول دوست منتقلی تک پھیلا ہوا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جانسن کانگ، شریک بانی و بورڈ ممبر، انٹرنیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی کمرشلائزیشن کونسل
"ہم نے دنیا کو بدلتے ہوئے دیکھا۔ اسی لئے ہم نے ہانگ کانگ کا انتخاب کیا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ہانگ کانگ میں چین کے تحت عالمی اہمیت اور کردار کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ عالمی برادری کو کہیں بہتر انداز میں خدمات فراہم کر سکے گا۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایمانوئل گریمالڈی، چیئرمین، انٹرنیشنل چیمبر آف شپنگ
"ہانگ کانگ دنیا کی سب سے اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہےاور یہاں سے وسیع پیمانے پر تجارتی آمد و رفت ہوتی ہے۔ دنیا بھر سے متعدد جہاز ہانگ کانگ کی بندرگاہ کا رخ کرتے ہیں۔ اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ نئے ایندھن کے استعمال اور بحری جہازوں میں ایندھن بھرنے کے لئے بھی ایک مثالی جگہ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ٹریسا چنگ، سیکرٹری جنرل، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن
"ہانگ کانگ کی ایک مقامی شہری ہونے کی حیثیت سے میرا خیال ہے کہ ‘ایک ملک، دو نظام’ اور ہانگ کانگ کی دیگر خصوصیات کے باعث مجھے چین کا بے حد شکر گزار ہونا چاہئے کیونکہ اس نے عالمی ثالثی تنظیم کا مرکزی دفتر ہانگ کانگ میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ کانگ نے عالمی کاروباری مرکز کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کر لی
شہر کی اسٹاک مارکیٹ نے سال 2026 کا آغاز مثبت رجحان سےکیا
سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں کاروبار دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
عالمی اداروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ہانگ کانگ میں دفاتر قائم کر لئے
ہانگ کانگ منفرد ادارہ جاتی خصوصیات اور اسٹریٹجک محل وقوع کا حامل ہے
دانشورانہ ملکیت، عالمی تنازعات کے حل اور بحری تجارت میں شہر کا کردار نمایاں ہے
ہانگ کانگ نے ماحول دوست منتقلی میں بھی پیش رفت کا مظاہرہ کیا
عالمی ماہرین نے ہانگ کانگ کی صلاحیت اور عالمی اہمیت کو سراہا
چین کی حمایت اور ایک ملک، دو نظام کے تحت ہانگ کانگ عالمی توجہ کا مرکز بنا




