بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے کینیڈا کے مرکزی بینک، بینک آف کینیڈا کے ساتھ کرنسی تبادلے کے دوطرفہ معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔
پی بی او سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تبادلے کی مالیت 200 ارب یوآن (تقریباً 28.5 ارب امریکی ڈالر) ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ 5 سال کے لئے موثر ہے اور باہمی رضامندی سے اس کی دوبارہ تجدید کی جا سکتی ہے۔
کرنسی تبادلہ معاہدے کی تجدید دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون کو بڑھانے، چین اور کینیڈا کی مقامی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دینے، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور مالی استحکام قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔




