ہفتہ, جنوری 17, 2026
پاکستانقومی اسمبلی میں کسی کو ملک، عدلیہ، فوج کیخلاف بولنے کی اجازت...

قومی اسمبلی میں کسی کو ملک، عدلیہ، فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں کسی کو پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، احتجاج عوام کا حق بشرطیکہ پرتشدد نہ ہو، توڑ پھوڑ، ڈنڈوں اور بندوقوں کی موجودگی تشویش کا باعث بنتی ہے۔

لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس بہترین یونیورسٹی ہے، این سی اے نے قومی سطح پر شہرت حاصل کی ہے، طلباء بہت کچھ حاصل کر رہے ہیں، یہاں کے نوجوان طلباء ریسرچ کے بعد کام کرتے ہیں جو تخلیقی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومت میں ہوں نہ اپوزیشن میں بلکہ بطور سپیکر اپنا کردار ادا کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق ہے اور ضرور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس میں آگ نہ لگائی جائے اور جانوں کا ضیاع نہ ہو، توڑ پھوڑ، ڈنڈوں اور بندوقوں کی موجودگی تشویش کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہیں نہیں لکھا جب اپوزیشن لیڈر اٹھے تو اسے فلور ملے، وہ ٹھیک بات کریں گے تو فلور ملتا رہے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی بھی قومی اسمبلی میں پاکستان کیخلاف بات کرے گا تو اسے گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اسمبلی میں عدلیہ ،ججز کے کردار اور افواج پاکستان کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، صرف اسی گفتگو کی اجازت ہو گی جو آئین کے دائرے میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان سے مشاورت کرتے ہیں اور وہ مجھے کسی چیز سے نہیں روکتے، مشاورت کرنا اچھی بات ہے، جتنے زیادہ لوگوں سے مشاورت کریں وہ بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہوتی جا رہی ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ہمارے امریکہ، چین، روس، ترکی اور سعودی عرب کیساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی آج ہے، صرف ہمسایہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!