ہفتہ, جنوری 17, 2026
انٹرنیشنلعدم استحکام خطے میں ترقی کے مواقع کو نقصان پہنچا سکتا، تنازعات...

عدم استحکام خطے میں ترقی کے مواقع کو نقصان پہنچا سکتا، تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں، سعودی عرب

سعودی عرب نے کہا ہے کہ عدم استحکام خطے میں ترقی کے مواقع کو نقصان پہنچا سکتا ہے، تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا موقف ہمیشہ بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے حصول پر مبنی رہا ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے، عدم استحکام کسی بھی خطے میں ترقی کے مواقع کو نقصان پہنچاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صومالیہ، ایران، شام، لبنان، سوڈان، افغانستان اور یمن سمیت تمام معاملات میں ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات کو ترجیح دی جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!