ہفتہ, جنوری 17, 2026
انٹرنیشنلٹرمپ کی گرین لینڈ پر حمایت نہ کرنیوالے ممالک پر تجارتی ٹیرف...

ٹرمپ کی گرین لینڈ پر حمایت نہ کرنیوالے ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کرنیوالے ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، قائل کرنے میں کسی کا کردار نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی لیکن کسی کو پھانسی نہیں دی گئی، اس کا مجھ بہت بڑا اثر پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ کسی نے مجھے ایران پر حملہ نہ کرنے کیلئے قائل کیا غلط ہے بلکہ میں نے خود اپنے آپ کو اس کا قائل کیا، جب ایران نے یہ پھانسیاں منسوخ کر دیں تو میں نے بھی حملے کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے انتہائی اہم، سٹرٹیجک جغرافیائی حیثیت اور معدنی وسائل ہمارے لئے ضروری ہیں۔

اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عائد کرسکتا ہوں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!